كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ الْمُسْتَحَاضَةِ تَعْتَكِفُ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّبَّاحُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ اعْتَكَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ فَكَانَتْ تَرَى الْحُمْرَةَ وَالصُّفْرَةَ فَرُبَّمَا وَضَعَتْ تَحْتَهَا الطَّسْتَ
کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت
باب: استحاضہ کی مریض خاتون کا اعتکاف
عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کی ایک زوجہ محترمہ نے اعتکاف کیا۔ انہیں سرخ اور زرد رنگ (کا استحاضہ) آتا تھا۔ بعض اوقات وہ اپنے نیچے چوڑا برتن رکھ لیا کرتی تھیں۔
تشریح :
1۔استحاضے والی عورت ہر وہ عبادت انجام دے سکتی ہے جو پا کعورت انجام دیتی ہے چنا نچہ وہ اعتکاف بھی کر سکتی ہے 2 ما ہا نہ عادت کے اٰام کے علاوہ اگر سرخ خون بھی ظا ہر ہو تو وہ استحا ضہ ہی شمار ہو گا زرد خون کا بھہ یہی حکم ہے 3 برتن میں بیٹھنے کا مقصد یہ تھا کہ مسجد کی چٹائیا ں وغیرہ آلودہ نہ ہو ں 4 اس حدیث سے ان علما ء کے مو قف کی تا ئید ہو تی ہے جو عورتوں کے لئے بھی مسجد میں اعتکا ف کرنا ضروری قرار دیتے ہیں کیو نکہ اگر گھر میں اعتکاف جا ئز ہو تا تو نبی ﷺ اس خا تو ن کو گھر میں اعتکاف کر نے کا حکم دے دیتے تا کہ انھیں برتن نہ رکھنا پڑتا ۔