Book - حدیث 1775

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ الِاعْتِكَافِ فِي خَيْمَةِ الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ فِي قُبَّةٍ تُرْكِيَّةٍ عَلَى سُدَّتِهَا قِطْعَةُ حَصِيرٍ قَالَ فَأَخَذَ الْحَصِيرَ بِيَدِهِ فَنَحَّاهَا فِي نَاحِيَةِ الْقُبَّةِ ثُمَّ أَطْلَعَ رَأْسَهُ فَكَلَّمَ النَّاسَ

ترجمہ Book - حدیث 1775

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: مسجد میں خیمہ لگا کر اس میں اعتکا ف کرنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ترکی قبے میں اعتکاف فرمایا جس کے دروازے پر چٹائی کا ایک ٹکڑا تھا۔ نبی ﷺ نے ہاتھ سے چٹائی پکڑی اور ہٹا کر قبے میں ایک طرف کر دی، پھر اپنا سر (خیمے سے)باہر نکال کر لوگوں سے بات کی۔
تشریح : 1-اعتکاف کے لئے جگہ خیمے کے انداز میں بنا ئی جا سکتی ہے خصو صا جب اعتکاف مسجد کے صحن میں کیا جا ئے اور دھوپ وغیرہ کے بچا ئو کے لئے سا ئے کی ضرورت ہو 2 اعتکا ف کے دوران میں لو گو ں سے ضروری با ت کی جا سکتی ہے 3 غیر مسلم ممالک کا بنا ہوا کپڑا یا دوسری چیز استعمال کر نا جا ئز ہے بشرطیکہ اس میں کو ئی ایسی بات نہ ہو جو ہما ری شریعت میں ممنوع ہو مثلا ایسا مردانہ لبا س جو ریشم کا بنا ہو ا ہو استعمال کر نا جا ئز نہیں ۔ 1-اعتکاف کے لئے جگہ خیمے کے انداز میں بنا ئی جا سکتی ہے خصو صا جب اعتکاف مسجد کے صحن میں کیا جا ئے اور دھوپ وغیرہ کے بچا ئو کے لئے سا ئے کی ضرورت ہو 2 اعتکا ف کے دوران میں لو گو ں سے ضروری با ت کی جا سکتی ہے 3 غیر مسلم ممالک کا بنا ہوا کپڑا یا دوسری چیز استعمال کر نا جا ئز ہے بشرطیکہ اس میں کو ئی ایسی بات نہ ہو جو ہما ری شریعت میں ممنوع ہو مثلا ایسا مردانہ لبا س جو ریشم کا بنا ہو ا ہو استعمال کر نا جا ئز نہیں ۔