Book - حدیث 1765

كِتَاب الصِّيَامِ بَابٌ فِيمَنْ قَالَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ كَالصَّائِمِ الصَّابِرِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ عَنْ عَمِّهِ حَكِيمِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَنَّةَ الْأَسْلَمِيِّ صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ

ترجمہ Book - حدیث 1765

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: کھانا کھا کر شکر کرنے والا صبر کے ساتھ روزہ رکھنےوالے کی طرح ہے نبی ﷺ کے صحابی سنان بن سَنَّہ اسلمی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کھانے والے شکر گزار کے لیے صبر کرنے والے روزہ دار جتنا ثواب ہے۔‘‘
تشریح : 1۔صبر اور شکر دونو ں اسلام کی اخلا قی تعلیمات میں اہم مقام رکھتے ہیں مسلما ن کو نعمت پر شکر مصیبت پر صبر اور نیکی پر ثا بت قدمی اختیار کر نی چا ہیے 2 کھا نا کھا کر شکر ادا کر نا بھی ایک نیکی ہے جب کہ کھا نا حلال طریقے سے حا صل کیا گیا ہو اور وہ چیز خود بھی حلال ہو 3 جس طرح مردار اور خنزیر کا گو شت حرا م ہے اسی طرح چوری ڈاکے دھوکے اور جھو ٹ کے ذریعے سے یا تصویر سا زی زشراب نو شی اور سودی کا رو با ر وغیرہ سے کمایا ہو ا رزق بھی حرا م ہے ایسا رزق کھا کر زبا ن سے شکر کا الفاظ کہہ لینے سے شکر ادا نہیں ہو تا 4 روزے کی فضیلت اس لئے ہے کہ وہ صبر پر مشتمل ہے اللہ کے منع کیے ہو ئے کا مو ں سے اجتنا ب کر نا بھی صبر ہے اور نیکی کی راہ پر قا ئم ر ہنا بھی صبر ہے 5 شکر اور روزہ دونوں کے الگ الگ روحا نی اور قلبی فوائد ہیں اس لئے مو من کو دونو ں طرح کے اعمال کا اہتمام کر نا چا ہیے ۔ 1۔صبر اور شکر دونو ں اسلام کی اخلا قی تعلیمات میں اہم مقام رکھتے ہیں مسلما ن کو نعمت پر شکر مصیبت پر صبر اور نیکی پر ثا بت قدمی اختیار کر نی چا ہیے 2 کھا نا کھا کر شکر ادا کر نا بھی ایک نیکی ہے جب کہ کھا نا حلال طریقے سے حا صل کیا گیا ہو اور وہ چیز خود بھی حلال ہو 3 جس طرح مردار اور خنزیر کا گو شت حرا م ہے اسی طرح چوری ڈاکے دھوکے اور جھو ٹ کے ذریعے سے یا تصویر سا زی زشراب نو شی اور سودی کا رو با ر وغیرہ سے کمایا ہو ا رزق بھی حرا م ہے ایسا رزق کھا کر زبا ن سے شکر کا الفاظ کہہ لینے سے شکر ادا نہیں ہو تا 4 روزے کی فضیلت اس لئے ہے کہ وہ صبر پر مشتمل ہے اللہ کے منع کیے ہو ئے کا مو ں سے اجتنا ب کر نا بھی صبر ہے اور نیکی کی راہ پر قا ئم ر ہنا بھی صبر ہے 5 شکر اور روزہ دونوں کے الگ الگ روحا نی اور قلبی فوائد ہیں اس لئے مو من کو دونو ں طرح کے اعمال کا اہتمام کر نا چا ہیے ۔