Book - حدیث 1754

كِتَاب الصِّيَامِ بَابٌ فِي الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ صحیح حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ تَمَرَاتٍ

ترجمہ Book - حدیث 1754

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: عید الفطر کے دن نماز عیدکے لے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ عید الفطر کے دن اس وقت تک( نماز عید کے لیے) نہیں نکلتے تھے جب تک چند کھجوریں نہ کھالیتے۔ عیدالفطر کے لئے روانہ ہو نے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے تا کہ روزے کے ایا م سے فرق ہو جا ئے ۔