كِتَاب الصِّيَامِ بَابٌ فِي الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ صحیح حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ تَمَرَاتٍ
کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت
باب: عید الفطر کے دن نماز عیدکے لے نکلنے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ عید الفطر کے دن اس وقت تک( نماز عید کے لیے) نہیں نکلتے تھے جب تک چند کھجوریں نہ کھالیتے۔
تشریح :
عیدالفطر کے لئے روانہ ہو نے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے تا کہ روزے کے ایا م سے فرق ہو جا ئے ۔
عیدالفطر کے لئے روانہ ہو نے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے تا کہ روزے کے ایا م سے فرق ہو جا ئے ۔