Book - حدیث 1742

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ صِيَامِ أَشْهُرِ الْحُرُمِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيُّ الصِّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ قَالَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 1742

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: حرمت والے مہینوں کے روزے ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہا: ماہ رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کے اس مہینے کے ، جسے تم لوگ محرم کہتے ہو۔‘‘
تشریح : 1۔ محرم کو اللہ کا مہینہ کہنے سے اس کے شرف و فضل کی طرف اشارہ ہے جیسے بیت اللہ نا قتہ اللہ اور روح اللہ میں اللہ کی طرف نسبت شرف و فضل کے اظہار کے لئے ہے 2۔ محرم میں نفلی روزے رکھنا دوسرے مہینوں سے افضل ہے ۔ 1۔ محرم کو اللہ کا مہینہ کہنے سے اس کے شرف و فضل کی طرف اشارہ ہے جیسے بیت اللہ نا قتہ اللہ اور روح اللہ میں اللہ کی طرف نسبت شرف و فضل کے اظہار کے لئے ہے 2۔ محرم میں نفلی روزے رکھنا دوسرے مہینوں سے افضل ہے ۔