كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ صِيَامِ أَشْهُرِ الْحُرُمِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ أَبِي مُجِيبَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ عَمِّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَنَا الرَّجُلُ الَّذِي أَتَيْتُكَ عَامَ الْأَوَّلِ قَالَ فَمَا لِي أَرَى جِسْمَكَ نَاحِلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَكَلْتُ طَعَامًا بِالنَّهَارِ مَا أَكَلْتُهُ إِلَّا بِاللَّيْلِ قَالَ مَنْ أَمَرَكَ أَنْ تُعَذِّبَ نَفْسَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَقْوَى قَالَ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَيَوْمًا بَعْدَهُ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى قَالَ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَيَوْمَيْنِ بَعْدَهُ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى قَالَ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ بَعْدَهُ وَصُمْ أَشْهُرَ الْحُرُمِ
کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت
باب: حرمت والے مہینوں کے روزے
ابو مجیبہ باہلی ؓ اپنے والد یا چچا ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی ! میں وہی شخص ہوں جو پچھلے سال آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا وجہ ہے کہ میں تمہارے جسم کو کمزور دیکھتا ہوں؟ ‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے کبھی دن کے وقت کھانا نہیں کھایا( ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں) صرف رات کو کھانا کھاتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا: ’’تجھے کس نے اپنی جان کو عذاب میں ڈالنے کا حکم دیا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! میں طاقت رکھتا ہوں ۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’صبر کے مہینے( رمضان) کے روزے رکھ اور اس کے بعد ایک دن روزہ رکھ لے۔‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’ماہ صبر کے روزے رکھ اور اس کے بعد دو روزے (نفلی) رکھ لے۔‘‘ میں نے کہا: میں زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’ماہ صبر کے روزے رکھ اور اس کے بعد تین دن( اور روزے رکھ لے) اور حرمت والے مہینوں میں روزے رکھ۔‘‘
تشریح :
حر مت والے مہینے یہ ہیں ذوالقعدہ ذوالحجہ محرم اور رجب ارشا د با ری تعالی ہے (إِنَّ عِدَّةَ ٱلشُّهُورِ عِندَ ٱللَّـهِ ٱثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِى كِتَـٰبِ ٱللَّـهِ يَوْمَ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ مِنْهَآ أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ)(التوبۃ ۔9:36) بے شک اللہ کے نزدیک مہینو ں کی گنتی با رہ مہینے ہی ہیں اللہ کی کتا ب جس دن سے اس نے آسمانو ں اور زمین کو پیدا کیا ان میں سے چا ر مہینے حر مت والے ہیں ۔