Book - حدیث 1739

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ صِيَامِ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ الْغَازِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ كَانَ يَتَحَرَّى صِيَامَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ

ترجمہ Book - حدیث 1739

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: سوموار اور جمعرا ت کے دن روزہ رکھنا ربیعہ بن غاز ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو ام المومنین نے فرمایا: آپ سوموار اور جمعرات کے روزے کا اہتمام فرماتے تھے۔
تشریح : اہتما م کر نے کا مطلب یہ ہے کہ قصد کے سا تھ روزہ رکھتے تھے اور کو شش کر تے تھے کہ اس دن روزہ تر ک نہ کیا جا ئے اس اہتمام کی وجہ کیا تھی اگلی حدیث میں اس کی وضا حت ہے ۔ اہتما م کر نے کا مطلب یہ ہے کہ قصد کے سا تھ روزہ رکھتے تھے اور کو شش کر تے تھے کہ اس دن روزہ تر ک نہ کیا جا ئے اس اہتمام کی وجہ کیا تھی اگلی حدیث میں اس کی وضا حت ہے ۔