Book - حدیث 1727

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ صِيَامِ الْعَشْرِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ يَعْنِي الْعَشْرَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ

ترجمہ Book - حدیث 1727

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: ذوالحجہ کےپہلے عشرے کےروزے عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی دن ایسے نہیں جن میں کیا ہوا عمل اللہ کو ان دنوں ( میں کیے ہوئے اسی عمل) سے زیادہ محبوب ہو۔ ‘‘ یعنی ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں میں۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں؟ فرمایا: ’’اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں! مگر جو شخص اپنی جان اور اپنا مال لے کر (جہاد میں) نکلا ، پھر کچھ بھی لے کر واپس نہ آیا۔‘‘
تشریح : 1۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ایا م ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں 2 نفل روزوں میں ذوالحجہ کے پہلے نو ایا م کے روزے سے زیادہ افضل ہیں ان میں سے ذوالحجہ کا روزہ زیا دہ افضل ہے 3 ان افضل ایا م میں انجام دیا جا نے والا ہر عمل دوسرےایا م سے زیا دہ ثواب کا با عث ہے اس سے ثا بت ہو ا کہ ان ایا م کا روزہ بھی دوسر ے ایا م کے روزوں سے افضل ہے البتہ دس ذوالحجہ کا روز ہ رکھنا جا ئز نہیں اس لئے پہلے عشرہ کے روزوں سے مرا د پہلے نو دن کے روزے ہیں 4 ان ایام میں کیا ہو ا جہاد دوسرے ایا م کے جہاد سے افضل ہے صحا بہ کرام کے سوال ؛ولا الجھاد فی سبیل اللہ سے پتہ چلا کہ جہاد دوسری نیکیوں سے افضل عبا دت ہے اسی طرح اس حدیث کے عموم سے یہ با ت بھی ثا بت ہو تی ہے کہان مبارک ایام میں کیا ہو ا کو ئی بھی عمل دیگر ایام میں کیے ہو ئے عمل یا جہاد سے افضل ہے ۔ 1۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ایا م ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں 2 نفل روزوں میں ذوالحجہ کے پہلے نو ایا م کے روزے سے زیادہ افضل ہیں ان میں سے ذوالحجہ کا روزہ زیا دہ افضل ہے 3 ان افضل ایا م میں انجام دیا جا نے والا ہر عمل دوسرےایا م سے زیا دہ ثواب کا با عث ہے اس سے ثا بت ہو ا کہ ان ایا م کا روزہ بھی دوسر ے ایا م کے روزوں سے افضل ہے البتہ دس ذوالحجہ کا روز ہ رکھنا جا ئز نہیں اس لئے پہلے عشرہ کے روزوں سے مرا د پہلے نو دن کے روزے ہیں 4 ان ایام میں کیا ہو ا جہاد دوسرے ایا م کے جہاد سے افضل ہے صحا بہ کرام کے سوال ؛ولا الجھاد فی سبیل اللہ سے پتہ چلا کہ جہاد دوسری نیکیوں سے افضل عبا دت ہے اسی طرح اس حدیث کے عموم سے یہ با ت بھی ثا بت ہو تی ہے کہان مبارک ایام میں کیا ہو ا کو ئی بھی عمل دیگر ایام میں کیے ہو ئے عمل یا جہاد سے افضل ہے ۔