Book - حدیث 1725

كِتَاب الصِّيَامِ بَابٌ فِي صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ حسن حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَلَّمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ

ترجمہ Book - حدیث 1725

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: جمعے کے دن روزہ رکھنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعے کا روزہ کم ہی چھوڑتے دیکھا ہے۔
تشریح : یہ حدیث گزشتہ احا د یث کے مخالف نہیں ہے کیو نکہ رسول اللہ ﷺ نے جب جمے کا روزہ رکھا تو اس کے سا تھ جمعرات یا ہفتے کے دن کا روزہ بھی رکھا ہو گا۔ یہ حدیث گزشتہ احا د یث کے مخالف نہیں ہے کیو نکہ رسول اللہ ﷺ نے جب جمے کا روزہ رکھا تو اس کے سا تھ جمعرات یا ہفتے کے دن کا روزہ بھی رکھا ہو گا۔