Book - حدیث 1723

كِتَاب الصِّيَامِ بَابٌ فِي صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ إِلَّا بِيَوْمٍ قَبْلَهُ أَوْ يَوْمٍ بَعْدَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1723

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: جمعے کے دن روزہ رکھنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جمعے کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے، سوائے اس صورت کے کہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد بھی روزہ رکھ لیا جائے۔
تشریح : 1۔جمعے کے دن مسلما نو ں کی ہفت روزہ عید ہے اس لئے اس دن کا اکیلا روزہ رکھنا ایک لحا ظ سے عید کے دن روزہ رکھنے سے مشا بہ ہو جا تا ہے 2 جمرا ت کا روزہ رکھنا مسنو ن ہے جیسے کہ حدیث 17391740 میں آ رہا ہے اس کے سا تھ ملا کر جمے کا روزہ بھی رکھا جا سکتا ہے 3 اسی طر ح اکیلے ہفتے کے دن کا روزہ بھی ممنوع ہے دیکھیے حدیث 1726 البتہ جمے اور ہفتے کے دن کو ملا کر روزہ رکھا جا ئے تو جا ئز ہے ۔ 1۔جمعے کے دن مسلما نو ں کی ہفت روزہ عید ہے اس لئے اس دن کا اکیلا روزہ رکھنا ایک لحا ظ سے عید کے دن روزہ رکھنے سے مشا بہ ہو جا تا ہے 2 جمرا ت کا روزہ رکھنا مسنو ن ہے جیسے کہ حدیث 17391740 میں آ رہا ہے اس کے سا تھ ملا کر جمے کا روزہ بھی رکھا جا سکتا ہے 3 اسی طر ح اکیلے ہفتے کے دن کا روزہ بھی ممنوع ہے دیکھیے حدیث 1726 البتہ جمے اور ہفتے کے دن کو ملا کر روزہ رکھا جا ئے تو جا ئز ہے ۔