Book - حدیث 1716

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ صِيَامِ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ حسن صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ كَانَ كَصَوْمِ الدَّهْرِ

ترجمہ Book - حدیث 1716

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: شوال کے چھ روزے ابو ایوب ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال میں چھ روزے بھی رکھ لیے تو اس نے گویا زمانے بھر روزے رکھے۔ ‘‘
تشریح : 1۔یہ مسلما نو ں پر اللہ کا خا ص احسا ن ہے کہ اس کی رضا کے لئے جو عمل کیا جا ئے اس کا ثواب بہت زیا دہ دیتا ہے اس رحمت الہی سے فا ئدہ اٹھا نے کے لئے فرضی عبا دت کے سا تھ ساتھ نفلی عبادات بھی ادا کر تے رہنا چا ہیے2 اکثر علما ء کا خیا ل ہے کہ یہ روزے عید کے دوسرے دن سے شروع کر نا ضروری نہیں اور مسلسل رکھنا بھی ضروری نہیں تا ہم سا تھ ہی رکھ لینے میں آسا نی ہے 3 بعض جگہ عوام میں مشہور ہے کہ عید کے بعد چھ روزے رکھ کر شوال کی آ ٹھ تاریخ کو بھی عید ہوتی ہے بعض لوگ اس دن کچھ اہتمام بھی کرتے ہیں یہ خیال ہے بے اصل ہے لہذا اس سے اجتناب کر نا چاہیے 4 زمانے بھر یعنی سال بھر کے روزو ں کا ثواب اس طرح واضح کیا جا تا ہے کہ حسب قا عدہ (مَن جَآءَ بِٱلْحَسَنَةِ فَلَهُۥ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ۖ)(الانعام۔6۔160)رمضان کے تیس شوال کے چھ دن کل چھتیس دن ہو ئے اور دس گنا ہ ثواب سے تین سو ساٹھ ہو گئے اور تقریبا یہی تعداد سا ل کے دنوں کی ہو تی ہے واللہ اعلم ۔ 1۔یہ مسلما نو ں پر اللہ کا خا ص احسا ن ہے کہ اس کی رضا کے لئے جو عمل کیا جا ئے اس کا ثواب بہت زیا دہ دیتا ہے اس رحمت الہی سے فا ئدہ اٹھا نے کے لئے فرضی عبا دت کے سا تھ ساتھ نفلی عبادات بھی ادا کر تے رہنا چا ہیے2 اکثر علما ء کا خیا ل ہے کہ یہ روزے عید کے دوسرے دن سے شروع کر نا ضروری نہیں اور مسلسل رکھنا بھی ضروری نہیں تا ہم سا تھ ہی رکھ لینے میں آسا نی ہے 3 بعض جگہ عوام میں مشہور ہے کہ عید کے بعد چھ روزے رکھ کر شوال کی آ ٹھ تاریخ کو بھی عید ہوتی ہے بعض لوگ اس دن کچھ اہتمام بھی کرتے ہیں یہ خیال ہے بے اصل ہے لہذا اس سے اجتناب کر نا چاہیے 4 زمانے بھر یعنی سال بھر کے روزو ں کا ثواب اس طرح واضح کیا جا تا ہے کہ حسب قا عدہ (مَن جَآءَ بِٱلْحَسَنَةِ فَلَهُۥ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ۖ)(الانعام۔6۔160)رمضان کے تیس شوال کے چھ دن کل چھتیس دن ہو ئے اور دس گنا ہ ثواب سے تین سو ساٹھ ہو گئے اور تقریبا یہی تعداد سا ل کے دنوں کی ہو تی ہے واللہ اعلم ۔