Book - حدیث 1694

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي تَأْخِيرِ السُّحُورِ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ تَسَحَّرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الصَّلَاةِ قُلْتُ كَمْ بَيْنَهُمَا قَالَ قَدْرُ قِرَاءَةِ خَمْسِينَ آيَةً

ترجمہ Book - حدیث 1694

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: سحری دیر سے کھانے کا بیان انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، زید بن ثابت ؓ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سحری کھائی پھر اٹھ کر نماز کی طرف چلے۔ (انس ؓ نے فرمایا:) میں نے کہا: ان دونوں کاموں کے درمیان کتنا وقفہ تھا؟ زید ؓ نے فرمایا: پچاس آیتوں کی تلاوت جتنا۔
تشریح : 1۔اگر چہ سحری کا کھا نا صبح صادق سے کا فی پہلے بھی کھا یا جا سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ را ت کے آخری حصے میں صبح صادق سے تھو ڑی دیر پہلے کھا یا جا ئے 2۔ فجر کی نما ز اول وقت میں ادا کر نا افضل ہے رسول اللہ ﷺ نے سحر ی کے بعد مختصر وقفہ دے کر فجر کی نما ز ادا کی ۔ 1۔اگر چہ سحری کا کھا نا صبح صادق سے کا فی پہلے بھی کھا یا جا سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ را ت کے آخری حصے میں صبح صادق سے تھو ڑی دیر پہلے کھا یا جا ئے 2۔ فجر کی نما ز اول وقت میں ادا کر نا افضل ہے رسول اللہ ﷺ نے سحر ی کے بعد مختصر وقفہ دے کر فجر کی نما ز ادا کی ۔