كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ وَالرَّفَثِ لِلصَّائِمِ حسن صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ صِيَامِهِ إِلَّا الْجُوعُ وَرُبَّ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ قِيَامِهِ إِلَّا السَّهَرُ
کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت
باب: روزے دار کےلیےغیبت اور فحش گوئی(کی ممانعت ) کا بیان
ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بعض روزے داروں کو روزے سے بھوک کے سوا کچھ نہیں ملتا اور بعض قیام کرنے والوں کو قیام سے بیداری کے سوا کچھ نہیں ملتا۔‘
تشریح :
1۔اخلاص کے بغیر نیک اعمال قبول نہیں ہوتے۔2۔عبادت میں جس طرح ظاہری ارکان کی پابندی ضروری ہے۔اسی طرح باطنی کیفیات اخلاص۔اللہ کی محبت اللہ کا خوف اللہ سے امید وغیرہ بھی مطلوب ہیں۔ان کی عدم موجودگی میں ظاہری عمل بے فائدہ ہے۔3۔اگر کسی موقع پر مطلوبہ باطنی اور قلبی کیفیت موجودنہ ہو تو نیکی کو ترک نہیں کردینا چاہیے۔کیونکہ اس کا کم از کم یہ فائدہ تو حاصل ہو ہی جائےگا۔کہ فرض کا تارک شمار نہیں ہوگا۔ اور وہ نیکی مسلسل انجام دینے سے امید کی جاسکتی ہے۔کہ دل پر تھوڑا بہت اچھا اثر لازماً ہوجائے گا۔4۔عبادات میں ان کے آداب کا لہاظ رکھنا بہت ضروری ہے۔