Book - حدیث 1684

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَهُ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إِرْبَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1684

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: روزے کی حالت میں بوسے کاحکم عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لے لیتے تھے ۔ اور تم میں سے کسے اپنی خواہش پر اتنا قابو ہو سکتا ہے، جتنا رسول اللہ ﷺ کو اپنی خواہش پر قابو حاصل تھا؟