Book - حدیث 1678

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ وَالْكُحْلِ لِلصَّائِمِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو التَّقِيِّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اكْتَحَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ

ترجمہ Book - حدیث 1678

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: روزے میں مسواک کرنا اور سرمہ لگانا عائشہ ؓا سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے روزے کی حالت میں سرمہ لگایا۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں روزے کی حالت میں سرمہ ڈالنے کی بابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاعمل سنن ابودائود میں مروی ہے۔ کہ وہ روزے کی حالت میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔اسے شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے حسن موقوف قرار دیا ہے۔اس طرح سنن ابودائود ہی میں ہے۔ کہ جناب اعمش کہتے ہیں(یہ صغار تابعین میں سے ہیں۔) کہ میں نے اپنے اہل علم دوستوں (فقہاء محدثین) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لئے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں۔اور ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ اجازت دیتے تھےکہ روزے دار ایلوا کو بطور سرمہ استعمال کرے۔دیکھئے۔(سنن ابی دائود الصیام باب فی الکحل عند لنوم للصائم حدیث 2378۔2379)ان دلائل کی روشنی میں روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ ڈالنے سے روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا لہذا روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ اور دوائی وغیرہ ڈالنا جائز ہے۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں روزے کی حالت میں سرمہ ڈالنے کی بابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاعمل سنن ابودائود میں مروی ہے۔ کہ وہ روزے کی حالت میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔اسے شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے حسن موقوف قرار دیا ہے۔اس طرح سنن ابودائود ہی میں ہے۔ کہ جناب اعمش کہتے ہیں(یہ صغار تابعین میں سے ہیں۔) کہ میں نے اپنے اہل علم دوستوں (فقہاء محدثین) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لئے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں۔اور ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ اجازت دیتے تھےکہ روزے دار ایلوا کو بطور سرمہ استعمال کرے۔دیکھئے۔(سنن ابی دائود الصیام باب فی الکحل عند لنوم للصائم حدیث 2378۔2379)ان دلائل کی روشنی میں روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ ڈالنے سے روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا لہذا روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ اور دوائی وغیرہ ڈالنا جائز ہے۔