Book - حدیث 1671

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي كَفَّارَةِ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ هَلَكْتُ قَالَ وَمَا أَهْلَكَكَ قَالَ وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتِقْ رَقَبَةً قَالَ لَا أَجِدُ قَالَ صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ قَالَ لَا أُطِيقُ قَالَ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا قَالَ لَا أَجِدُ قَالَ اجْلِسْ فَجَلَسَ فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ أُتِيَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَقَ فَقَالَ اذْهَبْ فَتَصَدَّقْ بِهِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا قَالَ فَانْطَلِقْ فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ. حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ فَقَالَ وَصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 1671

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: رمضان کا کوئی روزہ چھوڑنے کا کفارہ ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا، میں تباہ ہوگیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تو کیسے تباہ ہوگیا؟ ‘‘ اس نے کہا: میں رمضان میں اپنی بیوی سے ہم بستری کر بیٹھا ہوں۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ایک انسان( غلام یا لونڈی) آزاد کرو۔ ‘‘ اس نے کہا: میرے پاس (غلام خریدنے کے لئے ) نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’مسلسل دو ماہ روزے رکھ لو۔‘‘ اس نے کہا: مجھ میں اس کی طاقت نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلادو۔‘‘ اس نے کہا: میرے پاس( اتنا مال بھی ) نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بیٹھ جاؤ۔‘‘ تو وہ بیٹھ گیا۔ اسی اثنا میں آپ ﷺ کی خدمت میں (کھجوروں کا) ایک ٹوکرا لایا گیا، جسے عَرَق کہا جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جاؤ یہ صدقہ کر دو۔‘‘ اس نے کہا: اللہ کے رسول ! قس ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا، مدینے میں دونوں پتھریلے علاقوں کے درمیان کوئی گھر انا ہم سے زیادہ اس کا ضرورت مند نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جاؤ اور یہ اپنے اہل و عیال کو کھلا دو۔‘‘ ایک دوسری سند سے ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس ( روزے) کہ جگہ ایک دن کا روزہ رکھ لینا۔‘‘