Book - حدیث 1670

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْمُرُنَا بِقَضَاءِ الصَّوْمِ

ترجمہ Book - حدیث 1670

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا ام المومنین عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کے ہاں رہتے ہوئے ہمیں حیض آتا تو آپ ﷺ ہمیں روزے کی قضا کا حکم دیتے تھے۔
تشریح : 1۔حیض ر وزے کے منافی ہے۔اس لئےان ایام میں روزہ رکھنامنع ہے۔2۔اگر روزہ رکھا ہوا ہو اور دن کے وقت حیض شروع ہوجائے تو روزہ ختم ہوجائے گا۔وہ روزہ شمار نہیں ہوگا۔3۔حیض ونفاس کے عذر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح بیماری یاسفر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزے بعد میں رکھے جاتے ہیں۔ 1۔حیض ر وزے کے منافی ہے۔اس لئےان ایام میں روزہ رکھنامنع ہے۔2۔اگر روزہ رکھا ہوا ہو اور دن کے وقت حیض شروع ہوجائے تو روزہ ختم ہوجائے گا۔وہ روزہ شمار نہیں ہوگا۔3۔حیض ونفاس کے عذر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح بیماری یاسفر کی وجہ سے چھوٹے ہوئے روزے بعد میں رکھے جاتے ہیں۔