Book - حدیث 165

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فَضْلُ الْأَنْصَارِ ضعيف جدا بهذا اللفظ، صحيح بلفظ: " اللهم اغفر للأنصار وأبناء الأنصار.. "، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْأَنْصَارَ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ»

ترجمہ Book - حدیث 165

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: انصار کی فضیلت حضرت عمرو بن عوف ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ‘‘ اللہ انصار پر رحمت فرمائے، انصار کے بیٹوں پر اور انصار کے پوتوں پر۔’’
تشریح : اس حدیث کی سند ضعیف ہے، البتہ دوسری روایات میں صحیح سند سے یہ الفاظ مروی ہیں: اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی۔ (صحيح مسلم‘ كتاب فضائل الصحابة‘ باب من فضائل الانصار‘ حديث‘ 2506) یعنی یہ روایت (رحم الله الانصار) کی بجائے (اللهم اغفر للانصار) کے الفاظ کے ساتھ صحیح ہے۔ اس حدیث کی سند ضعیف ہے، البتہ دوسری روایات میں صحیح سند سے یہ الفاظ مروی ہیں: اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی۔ (صحيح مسلم‘ كتاب فضائل الصحابة‘ باب من فضائل الانصار‘ حديث‘ 2506) یعنی یہ روایت (رحم الله الانصار) کی بجائے (اللهم اغفر للانصار) کے الفاظ کے ساتھ صحیح ہے۔