Book - حدیث 1644

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ دَخَلَ رَمَضَانُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا الشَّهْرَ قَدْ حَضَرَكُمْ وَفِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ مَنْ حُرِمَهَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَيْرَ كُلَّهُ وَلَا يُحْرَمُ خَيْرَهَا إِلَّا مَحْرُومٌ

ترجمہ Book - حدیث 1644

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: ماہ رمضان کی فضلیت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رمضان کا مہینہ شروع ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے پاس یہ مہینہ آگیا ہے، اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینے سے افضل ہے۔ جو اس رات( کا ثواب حاصل کرنے) سے محروم رہا، وہ ہر بھلائی سے محروم ہے۔ اس کے خیر سے وہی محروم رہتا ہے جو واقعی محروم ہے۔ ‘‘
تشریح : 1۔وعظ ونصیحت میں موقع محل کا لہاظ رکھنا چاہیے۔علماء کرام عموماً خاص خاص ایام میں خاص موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ مثلا ماہ محرم میں بدعات محرم کی تردید اور ماہ ربیع الاول میں ا س ماہ کی بدعات کا رد لیکن یہ بھی مناسب نہیں کہ پورا مہینہ ایک ہی موضوع پر تقریریں کرنا ضروری سمجھ لیا جائے۔جیسے محرم میں حادثہ کربلا کی جھوٹی سچی تفصیلات اور ماہ ربیع الاول میں رسول اللہ ﷺ کی ولادت اور بچپن کی تفصیلات بلکہ ان موضوعات کے ساتھ ساتھ دوسرے عملی مسائل بھی بیان کرنے چاہیں2۔اس مہینے کی افضل ترین رات لیلۃ القدر ہے۔جس کا زکر قرآن مجید میں بھی سورۃ القدر ہے۔3۔شب قدر کی عبادت کا ثواب حاصل کرنے کےلئے رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مسنون ہے تاہم اگر کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکے تب بھی راتوں کی عبادت خصوصا طاق راتوں کی عبادت میں سستی نہیں کرنی چاہیے۔4۔ایک رات عبادت میں گزارنے سے تیس ہزار سے زیادہ راتوں کی عبادت کا ثواب مل رہا ہو۔پھر بھی کوئی شخص محض سستی کی وجہ سے یہ ثواب حاصل نہ کرسکے۔تو یہ واقعی بہت بڑی محرومی ہے۔5۔یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن صحیح ہے۔ 1۔وعظ ونصیحت میں موقع محل کا لہاظ رکھنا چاہیے۔علماء کرام عموماً خاص خاص ایام میں خاص موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ مثلا ماہ محرم میں بدعات محرم کی تردید اور ماہ ربیع الاول میں ا س ماہ کی بدعات کا رد لیکن یہ بھی مناسب نہیں کہ پورا مہینہ ایک ہی موضوع پر تقریریں کرنا ضروری سمجھ لیا جائے۔جیسے محرم میں حادثہ کربلا کی جھوٹی سچی تفصیلات اور ماہ ربیع الاول میں رسول اللہ ﷺ کی ولادت اور بچپن کی تفصیلات بلکہ ان موضوعات کے ساتھ ساتھ دوسرے عملی مسائل بھی بیان کرنے چاہیں2۔اس مہینے کی افضل ترین رات لیلۃ القدر ہے۔جس کا زکر قرآن مجید میں بھی سورۃ القدر ہے۔3۔شب قدر کی عبادت کا ثواب حاصل کرنے کےلئے رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مسنون ہے تاہم اگر کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکے تب بھی راتوں کی عبادت خصوصا طاق راتوں کی عبادت میں سستی نہیں کرنی چاہیے۔4۔ایک رات عبادت میں گزارنے سے تیس ہزار سے زیادہ راتوں کی عبادت کا ثواب مل رہا ہو۔پھر بھی کوئی شخص محض سستی کی وجہ سے یہ ثواب حاصل نہ کرسکے۔تو یہ واقعی بہت بڑی محرومی ہے۔5۔یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن صحیح ہے۔