Book - حدیث 1641

كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

ترجمہ Book - حدیث 1641

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت باب: ماہ رمضان کی فضلیت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے سابقہ گناہ معاف ہو جائیں گے۔ ‘‘
تشریح : اس سے مراد وہ صغیرہ گناہ ہیں جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہے ۔کبیرہ گناہ توبہ سے معاف ہوتے ہیں۔اور حقوق العباد اس وقت تک معاف نہیں ہوتےجب تک انھیں ادا نہ کردیا جائے۔الا یہ کہ صاحب حق معاف کردے۔ اس سے مراد وہ صغیرہ گناہ ہیں جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہے ۔کبیرہ گناہ توبہ سے معاف ہوتے ہیں۔اور حقوق العباد اس وقت تک معاف نہیں ہوتےجب تک انھیں ادا نہ کردیا جائے۔الا یہ کہ صاحب حق معاف کردے۔