Book - حدیث 162

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلوقٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: «لَا تَسُبُّوا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمُقَامُ أَحَدِهِمْ سَاعَةً، خَيْرٌ مِنْ عَمَلِ أَحَدِكُمْ عُمُرَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 162

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: جنگ بدر میں شریک ہونےوالے صحابہ کے فضائل حضرت نسیر بن ذعلوق ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرمایا کرتے تھے: محمد ﷺ کے صحابہ کو برا نہ کہو، ایک صحابی کا( نبی اکرم ﷺ کی صحبت میں) گھڑی بھر ٹھہرنا، تم میں سے کسی کی زندگی بھر کے عملوں سے بہتر ہے۔