Book - حدیث 1615

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ مَاتَ مَرِيضًا ضعیف جداً حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ مَرِيضًا مَاتَ شَهِيدًا وَوُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَغُدِيَ وَرِيحَ عَلَيْهِ بِرِزْقِهِ مِنْ الْجَنَّةِ

ترجمہ Book - حدیث 1615

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب: بیماری میں وفات کا بیان ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص بیمار ہو کر مرا، وہ شہید ہوا، اسے قبر کے عذاب سے محفوظ رکھا جائے گا اور اسے صبح و شام جنت سے رزق دیا جاتا ہے۔ ‘‘
تشریح : اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن جریج ہے۔اس سے غلطی ہوئی ہے یا ابراہیم بن محمد بن ابو عطاء نے غلطی کی ہے۔اس لئے یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ صحیح نہیں ہے۔اصل میں یہ فضیلت جہاد کے موقع پر سرحدوں کی حفاظت کرنے والے کےلئے ہے۔صحیح مسلم میں حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ ایک دن رات سرحد پرٹھرنا ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے۔اور اگر وہ( مہاذ پر ٹھرنے کے دوران میں) فوت ہوگیا تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا۔جو وہ کرتا تھا۔(اس عمل کا ثواب مرنے کے بعد بھی اسے ملتا رہے گا۔)اور اس کا رزق اسے ملتا رہے گا۔اور وہ آزمائش سے محفوظ رہے گا۔ (صحیح مسلم الامارۃ باب فضل الرباط فی سبیل اللہ عزوجل حدیث 163) اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن جریج ہے۔اس سے غلطی ہوئی ہے یا ابراہیم بن محمد بن ابو عطاء نے غلطی کی ہے۔اس لئے یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ صحیح نہیں ہے۔اصل میں یہ فضیلت جہاد کے موقع پر سرحدوں کی حفاظت کرنے والے کےلئے ہے۔صحیح مسلم میں حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ ایک دن رات سرحد پرٹھرنا ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے۔اور اگر وہ( مہاذ پر ٹھرنے کے دوران میں) فوت ہوگیا تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا۔جو وہ کرتا تھا۔(اس عمل کا ثواب مرنے کے بعد بھی اسے ملتا رہے گا۔)اور اس کا رزق اسے ملتا رہے گا۔اور وہ آزمائش سے محفوظ رہے گا۔ (صحیح مسلم الامارۃ باب فضل الرباط فی سبیل اللہ عزوجل حدیث 163)