Book - حدیث 1609

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَن أَصِيبَ بِسِقطٍ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ السِّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ

ترجمہ Book - حدیث 1609

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب: ناتمام بچے کی پیدائش کا صدمہ اٹھانے کا ثواب معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! ناتمام بچہ اپنی ماں کو آنول کے ذریعے سے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا جب کہ اس نے اس پر صبر کیا ہو۔ ‘‘
تشریح : قیامت کے دن شفاعت وہی کرسکے گا۔جسے اللہ تعالیٰ اجازت دے گا۔اور اسی کے حق میں شفاعت کرے گا۔جس کے حق میں شفاعت کرنے کی اسے اجازت ملے گی۔جو بچہ اپنی ماں کو کھینچ کرجنت میں لے جائے گا یہ اللہ کے فضل سے اور اس کی اجازت سے ہوگا۔یعنی ایسے بچے کی وفات پرصبر کرنے والی عورت جنت میں جائے گی۔یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے۔ قیامت کے دن شفاعت وہی کرسکے گا۔جسے اللہ تعالیٰ اجازت دے گا۔اور اسی کے حق میں شفاعت کرے گا۔جس کے حق میں شفاعت کرنے کی اسے اجازت ملے گی۔جو بچہ اپنی ماں کو کھینچ کرجنت میں لے جائے گا یہ اللہ کے فضل سے اور اس کی اجازت سے ہوگا۔یعنی ایسے بچے کی وفات پرصبر کرنے والی عورت جنت میں جائے گی۔یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے۔