Book - حدیث 1603

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ أُصِيبَ بِوَلَدِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمُوتُ لِرَجُلٍ ثَلَاثَةٌ مِنْ الْوَلَدِ فَيَلِجَ النَّارَ إِلَّا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ

ترجمہ Book - حدیث 1603

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب: جس کی اولا د فو ت ہو جائےاس کے ثواب کا بیان ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا:’’جس آدمی کے تین بچے فوت ہو جائیں وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا مگر قسم پوری کرنے کے لئے۔ ‘‘
تشریح : انسان کو اپنی اولاد سے فطری طور پر زیادہ ہوتی ہے۔اس لئے اولاد کی وفات پر صبر کرنے پر خصوصی ثواب ہے۔2۔الولد (اولاد)میں بچے اور بچیاں دونوں شامل ہیں۔خواہ بچے فوت ہوں یا بچیاں ثواب برابر ہے۔3۔یہ ثواب ماں اور باپ دونوں کےلئے ہے۔4۔قسم پوری کرنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ جہنم پر سے گزرے گا جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔جیسے کہ ارشاد الٰہی ہے۔(وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا)(مریم ۔71) تم میں سے ہر ایک اس پر ضرور وارد ہونے والا ہے۔یہ تیرے رب کا قطعی فیصلہ ہے۔ نیک مومن آسانی سے پار ہوجایئں گے۔گناہ گار مومن اور کافر جہنم میں گر جایئں گے۔اس کے بعد مومنوں کو اپنے اپنے وقت پر جہنم سے نکال لیا جائے گا۔اور کافر ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہ جایئں گے۔ انسان کو اپنی اولاد سے فطری طور پر زیادہ ہوتی ہے۔اس لئے اولاد کی وفات پر صبر کرنے پر خصوصی ثواب ہے۔2۔الولد (اولاد)میں بچے اور بچیاں دونوں شامل ہیں۔خواہ بچے فوت ہوں یا بچیاں ثواب برابر ہے۔3۔یہ ثواب ماں اور باپ دونوں کےلئے ہے۔4۔قسم پوری کرنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ جہنم پر سے گزرے گا جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔جیسے کہ ارشاد الٰہی ہے۔(وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا)(مریم ۔71) تم میں سے ہر ایک اس پر ضرور وارد ہونے والا ہے۔یہ تیرے رب کا قطعی فیصلہ ہے۔ نیک مومن آسانی سے پار ہوجایئں گے۔گناہ گار مومن اور کافر جہنم میں گر جایئں گے۔اس کے بعد مومنوں کو اپنے اپنے وقت پر جہنم سے نکال لیا جائے گا۔اور کافر ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہ جایئں گے۔