Book - حدیث 1585

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنْ ضَرْبِ الْخُدُودِ، وَشَقِّ الْجُيُوبِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْمُحَارِبِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَرَامَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، وَالْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «لَعَنَ الْخَامِشَةَ وَجْهَهَا، وَالشَّاقَّةَ جَيْبَهَا، وَالدَّاعِيَةَ بِالْوَيْلِ وَالثُّبُورِ»

ترجمہ Book - حدیث 1585

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : (مصیبت کے وقت) چہرے پر طمانچے مارنا اور گریبان چاک کرنا منع ہے ابو امامہ (اسعد بن سہل بن حنیف) رضی الہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے( اظہار غم کے لیے) چہرہ نوچنے والی پر، گریبان چاک کرنے والی پر، اور بربادی اور ہلاکت پکارنے والی پر لعنت فرمائی ہے۔
تشریح : 1۔بربادی اور ہلاکت پکارنے کا مطلب ایسے جملے بولنا ہے جیسے میں تباہ ہوگئی میں برباد ہوگئی وغیرہ۔2۔یہ حکم صرف عورتوں کےلئے نہیں بلکہ مردوں کےلئے بھی اس قسم کی حرکات کرنا منع ہے۔3۔لعنت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے۔ جو توبہ کئے بغیر معاف نہیں ہوتا۔ 1۔بربادی اور ہلاکت پکارنے کا مطلب ایسے جملے بولنا ہے جیسے میں تباہ ہوگئی میں برباد ہوگئی وغیرہ۔2۔یہ حکم صرف عورتوں کےلئے نہیں بلکہ مردوں کےلئے بھی اس قسم کی حرکات کرنا منع ہے۔3۔لعنت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کبیرہ گناہ ہے۔ جو توبہ کئے بغیر معاف نہیں ہوتا۔