Book - حدیث 1578

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الْجَنَائِزَ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ دِينَارٍ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا نِسْوَةٌ جُلُوسٌ، فَقَالَ: «مَا يُجْلِسُكُنَّ» قُلْنَ: نَنْتَظِرُ الْجِنَازَةَ، قَالَ: «هَلْ تَغْسِلْنَ» قُلْنَ: لَا، قَالَ: «هَلْ تَحْمِلْنَ» ، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «هَلْ تُدْلِينَ فِيمَنْ يُدْلِي» ، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ»

ترجمہ Book - حدیث 1578

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانے کا بیان علی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو دیکھا کچھ کواتین بیٹھی ہیں۔ فرمایا: ’’تم کیوں بیٹھی ہوئی ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: جنازے کا انتظار کر رہی ہیں۔ فرمایا: ’’کیا غسل دو گی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا:’’( میت کی چار پائی کو) کندھا دوگی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا:’’( میت کو) قبر میں اتارنے والوں کے ساتھ بھی اتارو گی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ فرمایا: ’’گناہ لے کر ، ثواب سے محروم ہو کر واپس چلی جاؤ۔‘‘