Book - حدیث 1564

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ الْبِنَاءِ عَلَى الْقُبُورِ، وَتَجْصِيصِهَا، وَالْكِتَابَةِ عَلَيْهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «نَهَى أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ»

ترجمہ Book - حدیث 1564

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : قبروں پر عمارت بنانے ، انہیں پختہ کرنے اور ان پر لکھنے ( یا کتبہ لگانے ) کی ممانعت کا بیان ابو سعید ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے قبر پر کوئی چیز تعمیر کرنے سے منع فرمایا۔
تشریح : قبر پر تعمیر کرنا مطلقا ً منع ہے۔جتنی زیادہ تعمیر ہوگی۔اسی قدر اس ارشاد مبارک کی خلاف ورزی ہوگی اور اسی لہاظ سے تعمیر کرنے والوں کو گناہ بھی زیادہ ہوگا۔اگر فوت ہونے والازندگی میں اس عمل کو پسند کرتا تھا۔اور وہ خواہش رکھتا تھا کہ اس کی قبر پختہ بنائی جائے۔یا اس پر عمارت بنائی جائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہوگا۔ قبر پر تعمیر کرنا مطلقا ً منع ہے۔جتنی زیادہ تعمیر ہوگی۔اسی قدر اس ارشاد مبارک کی خلاف ورزی ہوگی اور اسی لہاظ سے تعمیر کرنے والوں کو گناہ بھی زیادہ ہوگا۔اگر فوت ہونے والازندگی میں اس عمل کو پسند کرتا تھا۔اور وہ خواہش رکھتا تھا کہ اس کی قبر پختہ بنائی جائے۔یا اس پر عمارت بنائی جائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہوگا۔