Book - حدیث 1563

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ الْبِنَاءِ عَلَى الْقُبُورِ، وَتَجْصِيصِهَا، وَالْكِتَابَةِ عَلَيْهَا صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُكْتَبَ عَلَى الْقَبْرِ شَيْءٌ»

ترجمہ Book - حدیث 1563

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : قبروں پر عمارت بنانے ، انہیں پختہ کرنے اور ان پر لکھنے ( یا کتبہ لگانے ) کی ممانعت کا بیان جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے قبر پر کوئی چیز لکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ فوت ہونے والے کانام اور تاریخ وفات بھی نہیں لکھنی چاہیے۔نشانی کے لئے کوئی پتھر وغیرہ رکھ دیناکافی ہے۔