كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي حَفْرِ الْقَبْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي الدَّهْمَاءِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْفِرُوا، وَأَوْسِعُوا، وَأَحْسِنُوا»
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب : قبر کھودنا
ہشام بن عامر انصاری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’(قبری) کشادہ اور اچھی کھودو۔‘‘
تشریح :
یہ ارشاد رسول اللہﷺ نے غزوہ احد کے شہیدوں کی تدفین کے موقع پر فرمایا تھا۔آپﷺ نےفرمایا تھا۔ قبریں کشادہ گہری اور اچھی کھودو اور دودو تین تین (افراد) کو ایک قبر میں دفن کردو۔اور جسے قرآن زیادہ یاد ہو اسے آگے(قبلے کیطرف) رکھو (سنن نسائی الجنائز باب مایستحب من توسیع القبر حدیث 2013)