Book - حدیث 1550

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي إِدْخَالِ الْمَيِّتِ الْقَبْرَ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ، قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ» وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ مَرَّةً: إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِهِ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ» ، وَقَالَ هِشَامٌ فِي حَدِيثِهِ: «بِسْمِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ»

ترجمہ Book - حدیث 1550

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : میت کو قبر میں اتارنے کا بیان عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ’’جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی ﷺ فرماتے تھے :(بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ) ’’اللہ کے نام سے اور اس کے رسول کی ملت پر۔‘‘ روائ حدیث ابو خالد نے ایک روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں: جب میت کو لحد میں رکھاجاتا تو آپ فرماتے:( بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ) ’’اللہ کے نام سے اور اس کے رسول کے طریقے کے مطابق۔‘‘ اور راوئ حدیث ہشام نے اپنی روایت میں یوں بیان کیا:( بِسْمِ اللَّهِ وَفِى سَبِيلِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ) ’’اللہ کے نام سے ، اللہ کی راہ میں اور اللہ کے رسول کی ملت پر۔‘‘
تشریح : جب میت کو قبر میں اُتارا جائے۔تو اتارنے والوں کو چاہیے کہ مذکورہ بالا دعا پڑھیں۔ جب میت کو قبر میں اُتارا جائے۔تو اتارنے والوں کو چاہیے کہ مذکورہ بالا دعا پڑھیں۔