Book - حدیث 1548

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ فِي الْمَقَابِرِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، «فَقَعَدَ حِيَالَ الْقِبْلَةِ»

ترجمہ Book - حدیث 1548

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : قبرستان میں بیٹھنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک جنازے میں گئے تو آپ ﷺ قبلہ رو ہو کر بیٹھ گئے۔
تشریح : 1۔قبر پر پائوں رکھ کر گزرنا منع ہے۔ اور کسی قبر پر مجاوربن کر بیٹھنا بھی منع ہے۔ لیکن قبروں کے درمیان کسی ضرورت کے تحت بیٹھنا جائز ہے۔مثلا قبر ابھی تیار نہیں ہوئی تو اس انتظا ر میں بیٹھ جانا درست ہے۔2۔نماز کے علاوہ بھی قبلے کی طرف منہ کرکے بیٹھنا بہتر ہے۔ 1۔قبر پر پائوں رکھ کر گزرنا منع ہے۔ اور کسی قبر پر مجاوربن کر بیٹھنا بھی منع ہے۔ لیکن قبروں کے درمیان کسی ضرورت کے تحت بیٹھنا جائز ہے۔مثلا قبر ابھی تیار نہیں ہوئی تو اس انتظا ر میں بیٹھ جانا درست ہے۔2۔نماز کے علاوہ بھی قبلے کی طرف منہ کرکے بیٹھنا بہتر ہے۔