Book - حدیث 1541

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ وَمَنِ انْتَظَرَ دَفْنَهَا صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ شَهِدَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ الْقِيرَاطُ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ هَذَا»

ترجمہ Book - حدیث 1541

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : نماز جنازہ کی ادائیگی اور میت کے دفن تک ٹھہرنے کا ثواب ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط( ثواب) ہے اور جو حاضر رہا حتی کہ (میت کو) دفن کیا جائے، اس کے لیے( ثواب کے) دو قیراط ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے، (ثواب کا )قیراط اس احد سے بھی بڑا ہے۔‘‘