كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضَائِلِ خَبَّابٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ وَأَشَدُّهُمْ فِي دِينِ اللَّهِ عُمَرُ وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ وَأَقْضَاهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَأَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينًا وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: حضرت خباب کے فضائل حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ میری امت میں، امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابو بکر ؓ ہیں، اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر ؓ ہیں۔ سب سے زیادہ سچی حیا والے عثمان ؓ ہیں، زیادہ بہتر فیصلہ کرنے والے علی ؓ ہیں، اللہ کی کتاب کے زیادہ عالم اُبّی بن کعب ؓ ہیں، حلال و حرام کا زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ؓ ہیں اور علم میراث کے زیادہ ماہر زید بن ثابت ؓ ہیں۔ سنو ہر ! ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین( دیانت دار فر) ابو عبیدہ بن جراح ؓ ہیں۔‘‘