Book - حدیث 1529

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ حسن صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ مَاتَتْ، لَمْ يُؤْذَنْ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ، فَقَالَ: «هَلَّا آذَنْتُمُونِي بِهَا» ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ «صُفُّوا عَلَيْهَا، فَصَلَّى عَلَيْهَا»

ترجمہ Book - حدیث 1529

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : قبر پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان عبداللہ بن عامر ؓ اپنے والد عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا: ایک سیاہ فام خاتون کی وفات ہوگئی ، نبی ﷺ کو اس کی اطالع نہ دی گئی۔(بعد مین) آپ ﷺ کو اس ( کی وفات) کا علم ہوا تو فرمایا: ’’تم نے مجھے اس کی وفات کی اطلاع کیوں نہ دی؟‘‘ پھر آپ نے صحابہ کرام سے فرمایا: ’’اس ( کی نماز جنازہ) کے لیے صفیں بناؤ۔‘‘ تب آپ نے اس کا جنازہ پڑھا۔