Book - حدیث 1516

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الشُّهَدَاءِ وَدَفْنِهِمْ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَسَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، سَمِعَ نُبَيْحًا الْعَنْزِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَرَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ، وَكَانُوا نُقِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ»

ترجمہ Book - حدیث 1516

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : شہداء کے جنازے اور تدفین کا بیان جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے جنگ احد کے شہیدوں کو شہادت کے مقامات پر واپس لے جانے کا حکم دیا جب کہ انہیں مدینہ لایا جا چکا تھا۔
تشریح : 1۔شہیدوں کو وہیں دفن کیا جائے۔جہاں ان کی شہادت ہوئی ہو یہی افضل ہے۔2۔خاص ضرورت کے بغیر میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے جاکر دفن کرنا مناسب نہیں۔ 1۔شہیدوں کو وہیں دفن کیا جائے۔جہاں ان کی شہادت ہوئی ہو یہی افضل ہے۔2۔خاص ضرورت کے بغیر میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے جاکر دفن کرنا مناسب نہیں۔