Book - حدیث 1515

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الشُّهَدَاءِ وَدَفْنِهِمْ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «أَمَرَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُنْزَعَ عَنْهُمُ الْحَدِيدُ وَالْجُلُودُ، وَأَنْ يُدْفَنُوا فِي ثِيَابِهِمْ بِدِمَائِهِمْ»

ترجمہ Book - حدیث 1515

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : شہداء کے جنازے اور تدفین کا بیان عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنگ احد کے شہیدوں کے بارے میں حکم دیا کہ ان سے لوہا( ہتھیار، مثلاً: زرہ، ڈھال وغیرہ) اور چمڑا( چمڑے کے ملبوسات) اتار دیے جائیں اور انہیں خون سمیت ان کے کپڑوں میں دفن کر دیا جائے۔