Book - حدیث 1490

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ صَلَّى عَلَيْهِ جَمَاعَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ هُبَيْرَةَ الشَّامِيِّ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: كَانَ إِذَا أُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَتَقَالَّ مَنْ تَبِعَهَا، جَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ صُفُوفٍ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا صَفَّ صُفُوفٌ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى مَيِّتٍ إِلَّا أَوْجَبَ»

ترجمہ Book - حدیث 1490

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : جس کا جنازہ مسلمانوں کی ایک جماعت پڑھے مالک بن ہبیرہ ؓ سے روایت ہے کہ( ان کی موجودگی میں) جب کوئی جنازہ لایا جاتا اور وہ محسوس کرتے کہ اس کے ساتھ آنے والوں کی تعداد کم ہے تو انہیں تین صفوں میں تقسیم کر دیتے، پھر جنازہ پڑھاتے اور فرماتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس میت کا جنازہ مسلمانوں کی تین صفیں ادا کریں۔ اس کے لیے مغفرت یا جنت) واجب ہو جاتی ہے۔‘‘
تشریح : یہ روایت سند ا ضعیف ہے۔تاہم بعض حضرات نے مالک بن ہیرہ کے اثر کو حسن قرار دے کر اس مسئلے کا اثبات کیا ہے۔نیز مذکورہ روایت سے امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے نماز جنازہ میں تین صفوں کی فضیلت کا اثبات کیا ہے ۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔(نیل الاوطار 4/62) یہ روایت سند ا ضعیف ہے۔تاہم بعض حضرات نے مالک بن ہیرہ کے اثر کو حسن قرار دے کر اس مسئلے کا اثبات کیا ہے۔نیز مذکورہ روایت سے امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے نماز جنازہ میں تین صفوں کی فضیلت کا اثبات کیا ہے ۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔(نیل الاوطار 4/62)