Book - حدیث 149

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ سَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَالْمِقْدَادِ ضعیف حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ» ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ: «عَلِيٌّ، مِنْهُمْ» يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثًا: «وَأَبُو ذَرٍّ، وَسَلْمَانُ، وَالْمِقْدَادُ»

ترجمہ Book - حدیث 149

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: حضرت سلمان، ابوذر اور مقداد کے فضائل حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ نے مجھے چار حضرات سے محبت رکھنے کا حکم دیا، اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے۔ ‘‘ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون کون ہیں؟ فرمایا’’ان میں سے ایک علی ؓ ہیں۔‘‘ یہ بات آپ ﷺ نے تین بار فرمائی۔ پھر فرمایا:’’ اور ابو ذر، سلمان اور مقدادؓم ۔‘‘