Book - حدیث 1474

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَفَنِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَلِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 1474

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : کفن کس طرح کا ہونا بہتر ہے؟ ابو قتادہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی اپنے بھائی کے معاملات کا نگران بنے تو اسے اچھا کفن دے۔‘‘
تشریح : اچھے کفن سے مراد یہ ہے کہ صاف ستھرا ہو۔اتنا موٹا ہو کہ بد کو چھپا لےاتنا بڑا ہوکہ پورا جسم چھپ جائے اور درمیانی قسم کا ہو۔بہت زیادہ نفیس اور قیمتی مراد نہیں ہے۔ اچھے کفن سے مراد یہ ہے کہ صاف ستھرا ہو۔اتنا موٹا ہو کہ بد کو چھپا لےاتنا بڑا ہوکہ پورا جسم چھپ جائے اور درمیانی قسم کا ہو۔بہت زیادہ نفیس اور قیمتی مراد نہیں ہے۔