Book - حدیث 1452

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُؤْمِنِ يُؤْجَرُ فِي النَّزْعِ صحیح حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُؤْمِنُ يَمُوتُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ»

ترجمہ Book - حدیث 1452

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : مومن کو نزع کی سختی پر ثواب ملتا ہے بریدہ بن حصیب ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’من پیشانی کے پسینے کے ساتھ مرتا ہے۔‘‘
تشریح : 1۔(جبین)کاترجمہ عام طور پر پیشانی کیاجاتا ہے۔لیکن حافظ صلاح الدین یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر احسن البیان میں سورہ صافات آیت 103 کی تفسیر میں لکھا ہے۔ ہر انسان کے چہرے پر دو جبینیں (دایئں اور بایئں) ہوتی ہیں۔اوردرمیان میں پیشانی (جبھۃ) ہے۔ 2۔جبین کے پسینے کا ایک مطلب تو یہ بیان کیا گیا ہے۔کہ مومن پر موت کی سختی کی وجہ سے اسے پسینہ آجاتا ہے۔ایک مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اسے بہت زیادہ سختی نہیں ہوتی۔بلکہ محض پسینہ آنے جیسی مشقت ہوتی ہے۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ مومن حلال کی کمائی کے لئے کوشش اور محنت کرتے ہوئے۔یا زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑ دھوپ کرتا رہتا ہے۔حتیٰ کہ اس کا آخری وقت آجاتا ہے۔واللہ اعلم 1۔(جبین)کاترجمہ عام طور پر پیشانی کیاجاتا ہے۔لیکن حافظ صلاح الدین یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر احسن البیان میں سورہ صافات آیت 103 کی تفسیر میں لکھا ہے۔ ہر انسان کے چہرے پر دو جبینیں (دایئں اور بایئں) ہوتی ہیں۔اوردرمیان میں پیشانی (جبھۃ) ہے۔ 2۔جبین کے پسینے کا ایک مطلب تو یہ بیان کیا گیا ہے۔کہ مومن پر موت کی سختی کی وجہ سے اسے پسینہ آجاتا ہے۔ایک مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اسے بہت زیادہ سختی نہیں ہوتی۔بلکہ محض پسینہ آنے جیسی مشقت ہوتی ہے۔یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ مومن حلال کی کمائی کے لئے کوشش اور محنت کرتے ہوئے۔یا زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑ دھوپ کرتا رہتا ہے۔حتیٰ کہ اس کا آخری وقت آجاتا ہے۔واللہ اعلم