Book - حدیث 1451

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُؤْمِنِ يُؤْجَرُ فِي النَّزْعِ ضعیف حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا حَمِيمٌ لَهَا يَخْنُقُهُ الْمَوْتُ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بِهَا قَالَ لَهَا «لَا تَبْتَئِسِي عَلَى حَمِيمِكِ، فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ حَسَنَاتِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 1451

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : مومن کو نزع کی سختی پر ثواب ملتا ہے عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جب کہ ان کے پاس ان کا ایک رشتہ دار تھا۔ جس پر موت کی سختی طاری تھی۔ جب رسول اللہ ﷺ نے عائشہ ؓا کا رنج دیکھا تو فرمایا: ’’عائشہ! اپنے رشتہ دار پر غم نہ کرو، یہ بھی اس کی نیکیوں میں سے ہے۔‘‘