كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَمْسٌ مِنْ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ: رَدُّ التَّحِيَّةِ، وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ، وَشُهُودُ الْجِنَازَةِ، وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ إِذَا حَمِدَ اللَّهَ
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب : مریض کی عیادت کا بیان ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانچ چیزیں مسلمان کے مسلمان پر حق میں شامل ہیں: سلام کا جواب دینا ،دعوت قبول کرنا ،جنازے میں حاضر ہونا، بیمار کی عیادت کرنا اور جب چھینکنے والا اللہ کی تعریف کرے(الحمدللہ کہے) تو اسے دعا دینا( یرحمک اللہ کہنا۔‘‘)