Book - حدیث 1431

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي أَيْنَ تُوضَعُ النَّعْلُ إِذَا خُلِعَتْ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى يَوْمَ الْفَتْحِ فَجَعَلَ نَعْلَيْهِ عَنْ يَسَارِهِ»

ترجمہ Book - حدیث 1431

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز پڑھتے وقت اگر جوتے اتارے جائیں تو کہاں رکھے جائیں؟ عبداللہ بن سائب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے نماز پڑھی تو اپنے جوتے اپنی بائیں طرف رکھے۔
تشریح : 1۔جوتے پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔اور جوتے اُتار کر پڑھنا بھی دیکھئے۔سنن ابن ماجہ حدیث 1038۔جوتے اُتار کرنماز پڑھیں۔تو انھیں بایئں طرف رکھیں۔ 1۔جوتے پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔اور جوتے اُتار کر پڑھنا بھی دیکھئے۔سنن ابن ماجہ حدیث 1038۔جوتے اُتار کرنماز پڑھیں۔تو انھیں بایئں طرف رکھیں۔