Book - حدیث 1430

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوْطِينِ الْمَكَانِ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلَّى فِيهِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّهُ «كَانَ يَأْتِي إِلَى سُبْحَةِ الضُّحَى فَيَعْمِدُ إِلَى الْأُسْطُوَانَةِ، دُونَ الْمُصْحَفِ، فَيُصَلِّي قَرِيبًا مِنْهَا» ، فَأَقُولُ لَهُ: أَلَا تُصَلِّي هَاهُنَا؟ وَأُشِيرُ إِلَى بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ، فَيَقُولُ: «إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى هَذَا الْمُقَامَ»

ترجمہ Book - حدیث 1430

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: مسجد میں نماز کے لیے ایک جگہ مقرر کرلینے کا بیان یزید بن ابو عبید ؓ سلمہ بن اکوع ؓ کے متلعق فرماتے ہیں کہ وہ ضحیٰ کے نفل پڑھنے کے لیے تشریف لاتے تو اس ستون کی طرف جاتے جو مصحف کے پاس ہے۔ اس کے قریب نماز پڑھتے۔ میں( یزید بن ابو عبید) مسجد کے کسی حصے کی طرف اشارہ کر کے کہتا: آپ یہاں کیوں نہیں نماز پڑھ لیتے؟ وہ فرماتے : میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ اہتمام سے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
تشریح : افضل مقام پر نماز پڑھنے کی کوشش کرنادرست ہے بشرط یہ کہ اس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو ا ور پہلے پہنچنے والے کووہاں سے ہٹایا نہ جائے۔ افضل مقام پر نماز پڑھنے کی کوشش کرنادرست ہے بشرط یہ کہ اس سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو ا ور پہلے پہنچنے والے کووہاں سے ہٹایا نہ جائے۔