كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةُ النَّافِلَةِ حَيْثُ تُصَلَّى الْمَكْتُوبَةُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُصَلِّي الْإِمَامُ فِي مُقَامِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ الْمَكْتُوبَةَ حَتَّى يَتَنَحَّى عَنْهُ». حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمِيمِيِّ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جہاں فرض نماز پڑھی جائے وہیں نفل نماز پڑھنے کا بیان مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’امام اس جگہ( نفل یا سنت) نماز نہ پڑھے جہاں اس نے فرض نماز ادا کی ہے۔ حتی کہ وہاں سے ایک طرف ہٹ جائے۔‘‘ امام ابن ماجہ ؓ نے اپنے استاد کثیر بن عبید تمصی سے‘انہوں نے بقیہ سے‘انہوں نے ابو عبد الرحمان تمیمی سے بواسطہ عثمان بن عطاء ‘حضرت مغیرہ ؓ سے اسی طرح روایت کیا۔