Book - حدیث 1427

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةُ النَّافِلَةِ حَيْثُ تُصَلَّى الْمَكْتُوبَةُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيل، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ إِذَا صَلَّى أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ، أَوْ عَنْ يَمِينِهِ، أَوْ عَنْ شِمَالِهِ» يَعْنِي السُّبْحَةَ

ترجمہ Book - حدیث 1427

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جہاں فرض نماز پڑھی جائے وہیں نفل نماز پڑھنے کا بیان ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی سے یہ نہیں ہو سکتا کہ جب وہ نماز پڑھے تو آگے پیچھے یا دائیں بائیں ہو جائے۔‘‘ یعنی نفل و سنت پڑھتے وقت۔‘‘
تشریح : نماز کے اس ادب سے اکثر لوگ غافل ہیں۔فرض نماز کے بعد سنتیں اور نفل اسی جگہ کو نہیں پڑھنے چاہیں۔یا تو جگہ بدل لے یا تو اپنے ساتھی سے کوئی بات چیت کرلے۔مثلا سلام کرکے اس کی خیریت دریافت کرلے۔یا ازکار مسنونہ کرنے کے بعد اسی جگہ پڑھ لے۔یہ مضمون صحیح احادیث میں بھی بیان ہوا ہے۔اس لئے بعض افراد کے نزدیک یہ روایت بھی صحیح ہے۔ نماز کے اس ادب سے اکثر لوگ غافل ہیں۔فرض نماز کے بعد سنتیں اور نفل اسی جگہ کو نہیں پڑھنے چاہیں۔یا تو جگہ بدل لے یا تو اپنے ساتھی سے کوئی بات چیت کرلے۔مثلا سلام کرکے اس کی خیریت دریافت کرلے۔یا ازکار مسنونہ کرنے کے بعد اسی جگہ پڑھ لے۔یہ مضمون صحیح احادیث میں بھی بیان ہوا ہے۔اس لئے بعض افراد کے نزدیک یہ روایت بھی صحیح ہے۔