Book - حدیث 1424

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي كَثْرَةِ السُّجُودِ صحیح حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ الْمُرِّيِّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ، عَنِ الصُّنَابِحِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً، وَمَحَا عَنْهُ بِهَا سَيِّئَةً، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً، فَاسْتَكْثِرُوا مِنَ السُّجُودِ»

ترجمہ Book - حدیث 1424

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: کثرت سے سجدے کرنے کا بیان عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ’’جو بندہ بھی اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے، اللہ اس کے بدلے میں اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے اور اس ( سجدہ) کی وجہ سے اس کا ایک گناہ معاف کرتا ہے اور اس (سجدہ) کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے، اس لیے سجدے کثرت سے کرو۔‘‘
تشریح : بکثرت سجدہ کرنے میں سنت اور نفل نمازوں کی ادایئگی بھی شامل ہے اور سجدہ شکر سجدہ تلاوت وغیرہ کی کثرت بھی۔ بکثرت سجدہ کرنے میں سنت اور نفل نمازوں کی ادایئگی بھی شامل ہے اور سجدہ شکر سجدہ تلاوت وغیرہ کی کثرت بھی۔