Book - حدیث 1412

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكَرْمَانِيُّ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، يَقُولَ: قَالَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ أَتَى مَسْجِدَ قُبَاءَ، فَصَلَّى فِيهِ صَلَاةً، كَانَ لَهُ كَأَجْرِ عُمْرَةٍ»

ترجمہ Book - حدیث 1412

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب : مسجد قباء میں نماز کی فضیلت کا بیان ابو امامہ بن سہل بن حنیف ؓ نے اپنے والد سہل بن حنیف ؓ سے روایت کیا ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے، پھر مسجد قباء میں آئے اور اس میں ایک نماز پڑھے اسے ایک عمرے کا ثواب ملے گا۔‘‘