Book - حدیث 1409

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ فِي مَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى

ترجمہ Book - حدیث 1409

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: بیت المقدس کی مسجد میں نماز کا بیان ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کجاوے کس کر صرف تین مسجدوں کی طرف سفر کیا جا سکتا ہے ۔ مسجد حرام ،میری یہ مسجد( مسجد نبوی) اور مسجد اقصیٰ۔‘‘
تشریح : کسی اور مسجد قبر پہاڑ یاغار وغیرہ کی طرف ثواب کی نیت سےسفر کرنا یازیارت کے لئے جانا ممنوع ہے۔صرف یہ تین مساجد ایسی ہیں۔جن کیطرف ثواب کی نیت سے سفر کرناجائز ہے۔حجاج کرام کو چاہیے کہ جب مکہ سے مدینہ جایئں نیت مسجد نبوی ﷺ کی ہونی چاہیے۔ نہ کہ نبی اکرمﷺ کی قبر مبارک کی کیونکہ قبر کی نیت سےسفر کرنے کا حکم نہیں دیا گیاہے۔ کسی اور مسجد قبر پہاڑ یاغار وغیرہ کی طرف ثواب کی نیت سےسفر کرنا یازیارت کے لئے جانا ممنوع ہے۔صرف یہ تین مساجد ایسی ہیں۔جن کیطرف ثواب کی نیت سے سفر کرناجائز ہے۔حجاج کرام کو چاہیے کہ جب مکہ سے مدینہ جایئں نیت مسجد نبوی ﷺ کی ہونی چاہیے۔ نہ کہ نبی اکرمﷺ کی قبر مبارک کی کیونکہ قبر کی نیت سےسفر کرنے کا حکم نہیں دیا گیاہے۔